چیوننگ نیٹ ورک کا حصہ بننا فخر اور ذمہ داری کا ایک مضبوط احساس ہے ٗقائمقام برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں تعینات قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر مسٹر رچرڈ کراؤڈر نے کہاہے کہ چیوننگ نیٹ ورک کا حصہ بننا فخر اور ذمہ داری کا ایک مضبوط احساس ہے، یہ موقع انسانی زندگیوں میں کامیاب تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔پچھلے 34 برسوں کے دوران 1500 سے زائد پاکستانی اسکالرز چیوننگ اسکالر شپ کیلئے منتخب ہوچکے ہیں۔ یہ اسکالرز اپنے وطن میں وسیع تر شعبوں میں قابلِ احترام رہنما بن گئے۔منگل کو برطانوی حکومت کے اعلٰی ترین چیوننگ اسکالر شپ پروگرام میں شمولیت کے لیے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کرتے ہوئے قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں، لائق طلباء اور سب سے زیادہ قابلِ قدر اساتذہ برطانیہ میں ہیں۔ ہمارے اعلی تعلیم کے شعبے میں معلومات اور خیالات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ علم میں اضافہ اور تعلقات کی تعمیر ہوتی ہے۔ برطانیہ میں گذارے گئے وقت کے باعث چیوننگ اسکالرز اپنے آپ کو اْس دنیا کا حصہ محسوس کرتے ہیں اور تعلیمی، پیشہ ورانہ اور ذاتی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ابھرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے درمیان تعلقات کی تعمیر میں چیوننگ اسکالرز اور چیوننگ المنائی کا کردار ہمیشہ اہم ترین رہا ہے۔پچھلے 34 برسوں کے دوران 1500 سے زائد پاکستانی اسکالرز چیوننگ اسکالر شپ کے لیے منتخب ہوچکے ہیں۔ یہ اسکالرز اپنے وطن میں وسیع تر شعبوں میں قابلِ احترام رہنما بن گئے۔ چیوننگ نیٹ ورک کا حصہ بننا فخر اور ذمہ داری کا ایک مضبوط احساس ہے۔ میں نے ذاتی طور پر مشاہدہ کیا ہے کہ یہ موقع انسانی زندگیوں میں کیسی کامیاب تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے