14اگست کو جشن آزادی کی ضلع لسبیلہ میں تقریبات کا انعقا د کر نا خوش آئند بات ہے، میر محمد رفیق مگسی

حب(این این آئی)میونسپل کا رپوریشن حب کے کونسلر میر محمد رفیق مگسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمن قمبرانی کی جانب سے 14اگست کو جشن آزادی کی ضلع لسبیلہ میں تقریبات کا انعقا د کر نا خوش آئند بات ہے انہوں نے کہا کہ جشن آزادی اس دفعہ ملک بھر کی طرح بلوچستا ن کے ضلع لسبیلہ میں بھی جوش وجذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے ہر طرف سبزہالی پرچم نظر آ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیکہ انشاء اللہ ہر سال یوم آزادی کی تقریبات شایا ن شان اور جو ش و جذبے کیساتھ منائی جا ئیں گی اور اپنا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں گے ہم محب وطن پاکستانی عوام ہیں اور پاکستان کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے