ڈیم بنا یا جا ئے توزراعت کو کا فی تر قی مل سکتی ہے، لالہ عبد المجید مینگل

حب (این این آئی ) معر وف سیا سی و قبا ئلی رہنما و ممبر میو نسپل کا رپو ریشن حب لالہ عبد المجید مینگل نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے کی تر قی کے لئے صوبے کے مختلف علا قوں میں ڈیم بنا ئے جا ئیں آواران میں ڈیم بنا یا جا ئے توزراعت کو کا فی تر قی مل سکتی ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پٹھا ن خان بزنجو اور الہی بخش بزنجو سے دوران ملا قات کیا انہو ں نے کہا کہ گو کو ما ڑو، ما ری کو ر ، مشکے کو ر اور ہنگو ل ند یو ں پر ڈیمتعمیر کیا جا ئے تو علا قے میں زرعی شعبے کو کا فی فر و غ سکتا ہے اور حکومت کوسالا نہ اربو ں روپے کا آبیا نہ حا صل ہو گا ، لالہ عبد المجید مینگل نے کہا کہ ہر سال ان ندیو ں کا وافر مقدار میں پا نی ضا ئع ہو جا تا ہے اگر ان ند یو ں پر ڈیم تعمیر کیا جا ئے تو نہ صرف علا قے کے زمیند اروں اور کسانو ں کو فا ئد ہ پہنچ سکتا ہے بلکہ ریو نیو کی مد میں حکو مت کو بھی اچھی خا صی آمد نی ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے